کورونا سے منسوخ ہونے والے پی ایس ایل کا اصل شیڈول بحال

پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹر میچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلا جائے گا حالات بہتر ہونے پر پی ایس ایل میں آخری مرحلے کے میچز طے شدہ فارمولے کے مطابق ہوں گے، ترجمان پی سی بی

ہفتہ 21 مارچ 2020 20:41

کورونا سے منسوخ ہونے والے پی ایس ایل کا اصل شیڈول بحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے بعد حالات نارمل ہونے پر پی ایس ایل کا آخری مرحلہ جب بھی ممکن ہوگا اس میں سیمی فائنلز نہیں ہوں گے بلکہ پہلے سے طے شدہ فارمولے کے مطابق ایک ایلیمنٹر میچ، دو پلے آف اور ایک فائنل میچ کھیلاجائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے پلے آف اور ایلیمینٹر راؤنڈ کے بجائے براہ راست سیمی فائنل کروانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا سیمی فائنل، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل ہونا تھا تاہم کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی الیکس ہیلز میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر سیمی فائنل سے اڑھائی گھنٹے قبل ہی بورڈ کی جانب سے ان مقابلوں کو اچانک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی ترجمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اب دوبارہ مقابلے جب بھی ممکن ہوں گے، وہ ایونٹ کے پرانے طریقہ کار کے تحت ہوں گے، اس کا مطلب یہ ہوگا کہ پہلے نمبرپر موجود ٹیم ملتان سلطانز اور دوسری پوزیشن والی کراچی کنگز کے پاس فائنل تک رسائی کے لیے دو مواقع ہوں گے۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمیں ایلی مینیٹر میچ میں آمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں رسائی پائے گی جب کہ ہارنے والی پہلے پلے آف لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔اس دوسرے پلے آف میں جو ٹیم کامیابی پائیگی، وہ فائنل کھیل سکے گی۔
وقت اشاعت : 21/03/2020 - 20:41:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :