کرکٹرز کےمعاشی قتل عام پرچیئرمین احسان مانی،چیف ایگزیکٹووسیم خان کوعہدےسےہٹایا جائے: نعمان بٹ

غلط پالیسیوں سے ملکی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے : رکن پی سی بی بورڈ آف گورنرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 اپریل 2020 16:19

کرکٹرز کےمعاشی قتل عام پرچیئرمین احسان مانی،چیف ایگزیکٹووسیم خان کوعہدےسےہٹایا جائے: نعمان بٹ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7اپریل 2020ء )  سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے مقبول ترین کھیل کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے ، غلط پالیسیوں سے ملکی کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرکٹرز کے معاشی قتل عام پر چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔

19 اگست سے نیا آئین نافذ ہونے کے بعد ملک بھر میں نچلی سطح پر کھیل کی سرگرمیاں معطل ہیں لیکن بورڈ آفیشلز بھاری تنخواہیں وصول کر رہے ہیں جب کہ کرکٹرز کو کھیل کے مواقع بھی نہیں مل رہے۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کراچی کے حلقے این اے 240 سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے رکن اقبال محمد علی خان نے بھی ایک انٹرویو میں نے کہا کہ کرکٹرز کے مستقبل کی سوچ کو بالائے طاق رکھ کر موجودہ بورڈ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا نیا نظام متعارف کروادیا، اب سارے کرکٹرز رونا گانا کر رہے ہیں، جس وقت یہ نظام متعارف کروایا گیا جب سب منہ میں انگلیاں ڈال کر بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

اقبال محمد علی نے کہا کہ جب ڈیپارٹمنٹ اور ریجن بند کر دئیے گئے، تو انکے نمائندے کیا گورننگ بورڈ اجلاس میں چائے بسکٹ کھانے آتے ہیں اقبال محمد علی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے تو احسان مانی کی آواز بند ہوجاتی ہے۔انہوں نے بنا سوچے سمجھے ڈپارٹمنٹ اور ریجن بند کرکے انکے دروازوں پر تالے ڈالا دئیے تاہم اب اپنے مفاد کیلئے انہی ریجن اور ڈیپارٹمنٹ کے نام نہاد نمائندوں کیساتھ گورننگ بورڈ کی سیاست چلا کر اپنی مرضی کے فیصلے کرتے جارہے ہیں، جن کی قانونی حیثیت کی سمت کا تعین کون کرے گا اقبال محمد علی نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے بارے میں احسان مانی سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی سطح پر تحفظات پائے جاتے ہیں، سینٹ کمیٹی میں چیئر مین پی سی بی اپنے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر حوصلہ افزاء جوابات دئیے بغیر چلے گئے تھے، تاہم یہ صورتحال وہ زیادہ وقت لے کر نہیں چل سکتے، ابھی تو کورونا وائرس نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، جب حالات بہتر ہونگے، تو احسان مانی کو بلا کر ان معاملات پر گفتگو کرینگے۔

وقت اشاعت : 07/04/2020 - 16:19:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :