رمیز راجا نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید

بحیثیت کرکٹر اور کمنٹیٹر آپ پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستانی بہت عزت کرتے ہیں، سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے، صارف

بدھ 29 جولائی 2020 14:16

رمیز راجا نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2020ء) پاکستانی سابق کرکٹر رمیز راجہ نے حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کی ناقص صورتحال سے متعلق سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے غلط تصویر شیئر کر دی۔کراچی میں مون سون موسم کے آغاز سے اب تک 3 بارشیں ہو چکی ہے، ہر بارش کے بعد کراچی کی گلیاں اور سڑکیں کسی ندی نالے نہیں بلکہ دریا کا منظر پیش کرتی ہیں جس پر کراچی کے عوام سمیت شوبز اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے کافی نالاں نظر آتی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کے کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تالاب کی تصویر شیئر کی، تالاب میں جمع پانی کی رنگت بالکل چائے کی رنگت جیسی نظر آ رہی ہے۔

رمیز راجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید ی تبصر ے میں لکھا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کے لیے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجہ کو کیپشن اور غلط تصویر شیئر کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا چند ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رمیز راجہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بحیثیت کرکٹر اور کمنٹیٹر پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستانی اٴْن کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا وہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 14:16:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :