مچل سٹارک انجری خدشات کے باوجود تیزرفتاری کے خواہشمند
آئندہ دنوں شروع ہونے والے ہوم سیزن میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ پر نگاہ مرکوز
ذیشان مہتاب جمعہ 14 اگست 2020 17:53
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اگست 2020ء ) آسٹریلین فاسٹ بائولر مچل سٹارک انجری خدشات کے باوجود تیز رفتاری کے خواہشمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے ہوم سیزن کے دوران 160 کلومیٹرز فی گھنٹہ سے زائد کا پیس نکالنا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے کھیل سے طویل وقفے کے دوران اپنی ویٹ ٹریننگ میں پانچ کلوگرام کا اضافہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ وہ ان چند فاسٹ بائولرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنی رفتار میں بہتری پر نظریں جمائی ہوئی ہیں اور 2015ء میں انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف واکا ٹیسٹ کے دوران 160.4 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر سب کو چونکا دیا تھا تاہم انہیں اگلے میچ میں ایڈیلیڈ کے اولین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوران سٹریس فریکچر کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث طویل آرام کے بعد وہ خود کو بالکل تازہ دم محسوس کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ دوبارہ ٹاپ سپیڈ کے ساتھ بائولنگ کر سکتے ہیں۔مچل سٹارک نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر چیز اپنی جگہ درست رہی اور کنڈیشنز نے ساتھ دیا تو وہ سپیڈ گن کو متحرک کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/08/2020 - 17:53:27
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کاویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی پلیئر آف دی میچ قرار
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ: پاکستان کا ٹاکرا کل کرغزستان سے ہوگا
-
قومی ہاکی ٹیم کل وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں نہیں دیکھ رہا ، برائن لارا
-
پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام سروس ٹائرز 15 سائیڈ رگبی چیمپئن شپ کاآغاز