’’میرٹ کا کمال ‘‘،37 سالہ بلے باز آصف ذاکر سندھ کی ٹیم میں شامل

قومی بلے باز آخری بار 30 نومبر 2017ء کو لاہور وائٹس کیجانب سے لاہور بلیوز کیخلاف نیشنل ٹی ٹونٹی کا فائنل کھیلے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:59

’’میرٹ کا کمال ‘‘،37 سالہ بلے باز آصف ذاکر سندھ کی ٹیم میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 ستمبر 2020ء ) نوجوان صلاحیت کو سامنے لانے کیلئے بے تاب پی سی بی سلیکٹرز نے میرٹ کا کمال دکھاتے ہوئے 33 سالہ رمیز راجہ جونیئر کی جگہ سندھ کی ٹیم میں 37 سالہ بیٹسمین آصف ذاکر کو شامل کرلیا ۔ وہ آخری بار 30 نومبر 2017ء کو لاہور وائٹس کی جانب سے لاہور بلیوز کیخلاف نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے تھے اور 16-2015ء کی قائداعظم ٹرافی میں ٹاپ سکورر رہے تھے ۔

یاد رہے کہ ستمبر 2011ء میں پاکستان کے لیے 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد کبھی زیر غور نہ لائے جانے والے 33 سالہ آل راونڈر رمیزراجہ جونیئر نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) میں ملازم تھے اور پی ایس ایل میں معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کا بھی حصہ رہے ہیں جب کہ وہ بنگلا دیشں پریمیئر لیگ میں بیرسل بلز سکواڈ میں بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ جونیئرکی بیرون ملک منتقلی سے لاعلم نکلی، بورڈ نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ڈومیسٹک سیزن کے لیے رمیزراجہ جونیئرکا نام سندھ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل کررکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ جونیئرکو امریکہ میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ کے لیے مقامی کلب نے بھاری معاوضہ کے عوض 5 سالہ معاہدے کی پیش کش کی تھی جسےانہوں نے بخوشی قبول کرلیا۔                                                               
وقت اشاعت : 19/09/2020 - 13:59:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :