تین سالہ معاہدے کے تحت قائداعظم ٹرافی کے میچز پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہوں گے
ایچ ڈی معیار کی اسٹریمنگ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر دستیاب ہوگی
جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:11
ان گیارہ میچوں کی ایچ ڈی معیار کی کوریج پی سی بی کے یوٹیوب چینل سے اسٹریم کی جائے گی جبکہ یہی میچز ایس ڈی کوالٹی میں پی ٹی وی اسپورٹس پر بھی نشر ہوں گے۔ پاکستان اور زمبابوے سیریز کے دوران قائداعظم ٹرافی کے میچز ممکنہ طور پر پی ٹی وی نیشنل پر نشر کیے جائیں گے تاہم اس حوالے سے پی سی بی اور پی ٹی وی انتظامیہ مکمل رابطے میں ہیں۔
ایونٹ کی کوریج کے دوران 14 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔کوریج کے دوران پری اور پوسٹ پلے شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں معروف کمنٹیٹر بازید خان، طارق سعید، سکندربخت، شاہ فیصل اور یاسر حمید میچز پر تبصرہ کرنے کے لیے کمنٹری باکس میں موجود ہوں گے۔
آئندہ راؤنڈز میں پی سی بی دیگر سابق انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو کمنٹری کا موقع دے گا۔اس سے قبل پی سی بی نے گزشتہ سال ایونٹ کے 10 میچز لائیو اسٹریم کیے تھے جبکہ ایونٹ کا فائنل براہ راست ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔
دررج ذیل میچوں کی براہ راست کوریج کی جائے گی:
سندھ بمقابلہ سنٹرل پنجاب؛ 25 تا 28 اکتوبر
بلوچستان بمقابلہ سدرن پنجاب؛ 31 اکتوبر تا 3 نومبر
سنٹرل پنجاب بمقابلہ بلوچستان؛ 6 تا 9 نومبر
سدرن پنجاب بمقابلہ سندھ؛ 20 تا 23 نومبر
خیبرپختونخوا بمقابلہ ناردرن؛ 26 تا 29 نومبر
سنٹرل پنجاب بمقابلہ سندھ؛ 2 تا 5 دسمبر
سدرن پنجاب بمقابلہ بلوچستان؛ 8 تا 11 دسمبر
سندھ بمقابلہ ناردرن؛ 14 تا 17 دسمبر
خیبرپختونخوا بمقابلہ سنٹرل پنجاب؛ 20 تا 23 دسمبر
ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا؛ 26 تا 29 دسمبر
یکم تا پانچ جنوری؛ فائنل
وقت اشاعت : 23/10/2020 - 16:11:03
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا