راشد خان گزشتہ دہائی کے سب سے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی قرار، ایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا مذاق

افغان باولر کی بڑی ٹیموں کیخلاف کارکردگی صفر، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت جیسی ٹیموں کیخلاف ایک بھی وکٹ نہیں

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2020 22:14

راشد خان گزشتہ دہائی کے سب سے بہترین ٹی ٹونٹی کھلاڑی قرار، ایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا مذاق
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 دسمبر 2020ء ) راشد خان گزشتہ دہائی کے سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار، ایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا مذاق، افغان آل راونڈر کی بڑی ٹیموں کیخلاف کارکردگی صفر، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت جیسی ٹیموں کیخلاف افغان باولر ایک بھی وکٹ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دہائی کے انفرادی ایوارڈ میں بھی پاکستانی کرکٹرز کو نظرانداز کردیا۔

آئی سی سی نے پیر کو پاکستانی کرکٹرز کو نظرانداز کرتے ہوئے انفرادی زمرے میں ڈییکڈ ایوارڈز کا اعلان کیا، بھارتی کرکٹرز کو 3 مختلف کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے گئے تھے۔ سابقہ ​​آسٹریلیوی کپتان سٹیو سمتھ کو گزشتہ دہائی کے دوران کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ’’آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹر آف دی ڈیکیڈ‘ نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی کو ون ڈے اور مینز کرکٹر آف دی ڈیکیڈ نامزد کیا گیا۔
ورلڈ کپ جیتنے والے ایم ایس دھونی نے 2011ء میں ناٹنگھم ٹیسٹ میں عجیب و غریب رن آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کے بلے باز این بیل کو واپس بلانے پر ’آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آف دی ڈیکیڈ‘ حاصل کیا تھا۔
اس عرصے میں سب سے زیادہ 89 وکٹیں لینے پر افغانستان کے راشد خان نے ‘آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دیکیڈ‘ جیتا۔

راشد خان کو دیا گیا اسلیے متنازعہ حیثیت اختیار کر گیا کیونکہ انہوں نے اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں کیخلاف میچز کھیلے ہی نہیں ہیں۔ راشد خان نے اپنے کیریئر میں آج تک پاکستان،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت جیسی ٹیموں کیخلاف ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی، یوں انہیں اتنے بڑے اعزاز سے نوازے جانے پر شائقین کرکٹ نے ان ایوارڈز کی حیثیت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔

ویمن کرکٹ میں آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ڈیکیڈ اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ڈیکیڈ کے ساتھ ساتھ دہائی کی آئی سی سی ویمن کرکٹر کے لئے ریچل ہیہو فلنٹ ایوارڈ حاصل کیا۔
اس سے قبل آئی سی سی نے دہائی کی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کیا جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا حالانکہ گرین شرٹس نے رواں دہائی میں ٹیسٹ میس اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی ۔
وقت اشاعت : 28/12/2020 - 22:14:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :