پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیدیا

جیمز ونس کے شاندار 84 رنز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2021 20:40

پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیدیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 فروری 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)2021 کے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو کامیابی کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے ۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تومحمد عرفان باؤلنگ کے لیے آئے اور کرس لین کو حیدر علی کے ہاتھو سلپ پر کیچ کروادیا۔

محمد رضوان اور جیمز ونس نے 56 گیندوں پر 82 رنز بنائے، رضوان وقفے کے بعد عمران جونیئر کی پہلی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے۔ جیمزونس نے صہیب مقصود کے ساتھ مل کر اننگز آگے بڑھائی اور 39 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو پی ایس ایل میں ان کی تیسری نصف سنچری ہے،صہیب مقصود 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز ونس 56 گیندوں پر 84 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں 9 چوکے اور3 چھکے شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 193 رنز بنائے جو پی ایس ایل کے رواں سیزن کا ابتک کا سب سے بڑا ہدف ہے۔رائلی روسو 14 اور خوشدل شاہ نے 6 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ثاقب محمود نے 2 وکٹیں لیں۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں اپنے ابتدائی میچ میں ناکامی سے دو چار ہوئی تھیں۔ دونوں ٹیموں نے اہم میچ کے لیے 2،2 تبدیلیاں کیں، زلمی نے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے روی بوپارہ کو بھی شامل نہیں کیا جبکہ سلطانز نے عثمان دار اور شاہنواز دھانی کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کیا۔

میچ کے لیے پشاورزلمی میں وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں جب کہ ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان داراور شاہنواز دھنی پر مشتمل ہے ۔
وقت اشاعت : 23/02/2021 - 20:40:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :