رواں سال ایشیاء کپ نہیں ہوگا،احسان مانی کی تصدیق

ایشین ٹورنامنٹ اب 2023ء میں ہی ہوگا،میزبان کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 مارچ 2021 12:00

رواں سال ایشیاء کپ نہیں ہوگا،احسان مانی کی تصدیق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 مارچ 2021ء ) رواں برس بھی ایشیا کپ نہیں کھیلا جاسکے گا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائزز سے میٹنگ میں تصدیق کر دی۔ کورونا کیسز بڑھنے پر پی ایس ایل 6 کو 14 میچز کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم پی سی بی نے جون میں لیگ کی تکمیل کا اعلان کردیا ہے، اسی مہینے میں ایشیاء کپ کا بھی سری لنکا میں انعقاد ہونا ہے جبکہ ساؤتھمپٹن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 سے 22 جون تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے فرنچائز مالکان کو بتا دیا کہ رواں سال ایشیا کپ نہیں ہوسکے گا جس کے باعث جون میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز مکمل کرنے کی ونڈو مل جائے گی، بھارت نے گذشتہ دنوں ایشیاء کپ کیلئے بی ٹیم بھیجنے کا عندیہ دیا تھا تاہم پاکستان ایسا نہیں چاہتا۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی بورڈ کی ترجیح ٹیسٹ چیمپئن شپ ہے ویسے ہی ہمارے لیے پی ایس ایل 6 سب سے زیادہ اہم ہے، ذرائع کے مطابق اب ایشیاء کپ 2023ء میں کھیلا جاسکے گا جس کی میزبان کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔                                                                   
وقت اشاعت : 12/03/2021 - 12:00:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :