اسلام آباد نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں ہونگے

دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا

منگل 20 اپریل 2021 22:50

اسلام آباد نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مرد اور خواتین نیٹ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز آئندہ ماہ مئی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے، اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید نواز بنگش کے مطابق دو روزہ ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر کیا جائے گا، پہلے روز مردوں کی ٹیم کے جبکہ دوسرے روزخواتین کی ٹیم کے لئے ٹرائلز ہونگے، تین رکنی سلیکشن کمیٹی میڈم ثوبیہ سلطانہ چوہدری کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں صوبدار شوکت کیانی اور رانا تنویراحمد شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے قومی نیٹ بال چمپئن شپ جون کے تیسرے ہفتے میں سوات میں منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی، چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 20/04/2021 - 22:50:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :