ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان

ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع، شعیب ملک، وہاب ریاض اور اعظم خان کی سلیکشن کا امکان نہ ہونے کے برابر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 ستمبر 2021 15:30

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 4 ستمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر نے کپتان بابراعظم اور مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ تیز کر دیئے گئے ، ٹیم میں شعیب ملک، وہاب ریاض اور اعظم خان کی سلیکشن مشکل ہے جب کہ حیدر علی اور شاہنواز دھانی کو موقع ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی سکواڈ کے انتخاب کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، متوقع چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سلیکشن کمیٹی کو گائیڈ لائنز بتا دی ہیں ۔ چیف سلیکٹر کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین کے ساتھ صلاح مشورہ جاری ہے، 20 رکنی سکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔ کورونا پروٹوکولز کی وجہ سے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ اضافی کھلاڑی رکھنے کی بھی اجازت ہے۔                                                                                                                                      
وقت اشاعت : 04/09/2021 - 15:30:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :