نیشنل ان ڈور آرچری چیمپئن شپ نومبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی، مقبول آرائیں

منگل 21 ستمبر 2021 15:35

نیشنل ان ڈور آرچری چیمپئن شپ نومبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی، مقبول آرائیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل ان ڈور آرچری چیمپئن شپ نومبر میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان سندھ کے علاوہ پنجاب ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں، منصور شہزاد کوڈائریکٹر جنرل مقررکیا گیا ہے اور حسان عبداللہ اس میگا ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہونگے۔
وقت اشاعت : 21/09/2021 - 15:35:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :