عالمی یوم سیاحت، آل پاکستان سائیکل ریس 30 ستمبر کو اورکزئی میں منعقد ہوگی

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 27 ستمبر 2021 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2021ء) عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے آل پاکستان سائیکل ریس 30ستمبر کو ڈسٹرکٹ اورکزئی میں منعقد ہو گی۔ جس میں ملک بھر سے 45 کے قریب سائیکلسٹ حصہ لینگے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع اشتیاق خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ سائیکل ریس ڈسٹرکٹ اورکزئی میں منعقد کررہے ہیں جس کا مقصد صوبے میں شامل ہونیو الے ضم اضلاع کی جانب سیاحوں کو راغب کرنا اور ان اضلاع میں سیاحت، ثقافت اور کھیل کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر ضم اضلاع میں بھی جلد صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن نثاراحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان ٹورازم ڈے سائیکل ریس میں ملک بھر سے 45 کے قریب سائیکلسٹ شریک ہیں۔ ریس کا آغاز باب اورکزئی سے ہوگا جس کیلئے 17.5 کلومیٹر ٹریک رکھا گیا ہے۔ سائیکل ریس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، خیبرپختونخواسمیت اوپن کیٹیگری میں بھی سائیکلسٹ شرکت کرینگے جبکہ خیبرپختونخوا میں کوہاٹ، پشاور، ملاکنڈ، مردان ڈویژن سے سائیکلسٹ ریس کا حصہ ہونگے۔ ریس میں چیف جج جاوید خان ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔
وقت اشاعت : 27/09/2021 - 17:41:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :