سال میں زیادہ ٹی ٹوٹنی کیچز، محمد رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان وکٹ کیپر اب تک رواں سال وکٹوں کے پیچھے 39 کیچز تھام چکے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 اکتوبر 2021 11:56

سال میں زیادہ ٹی ٹوٹنی کیچز، محمد رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30 اکتوبر 2021ء ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک جانب جہاں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے وہیں دوسری طرف پاکستانی کھلاڑی نئے ریکارڈز بنانے اور پرانے توڑنے میں بھی مصروف ہیں۔ افغانستان کے میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان بھی سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 2016ء میں ایک سال میں 39 ٹی ٹونٹی کیچز کیے تھے۔ یاد رہے محمد رضوان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے ناقدین کے منہ بند کر دئیے تھے۔ انہوں نے کپتان بابراعظم کے ساتھ بھارت کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13ویں اوور میں سنچری پارٹنرشپ مکمل کی جبکہ 18 ویں اوور میں 152 کا سکور عبور مکمل کرکے بھارت کو چاروں شانے چت کردیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنا چوتھا میچ منگل کو نمبییا کے خلاف کھیلے گی۔                                                                                       
وقت اشاعت : 30/10/2021 - 11:56:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :