رمیز راجہ کی شاہنواز دھانی کے سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشنگوئی

آپ ایسے ہی کھیلتے رہے تو سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں: چیئرمین پی سی بی کی پیسر سے دلچسپ گفتگو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 جنوری 2022 16:29

رمیز راجہ کی شاہنواز دھانی کے سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشنگوئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نوجوان بولر شاہنواز دھانی کی سندھ میں الیکشن جیتنے کی پیشنگوئی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رمیز راجا نے شاہنواز دھانی کو سٹیج پر بلانے کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔

دوران گفتگو شاہنواز دھانی کو رمیز راجا کے ساتھ لفافہ تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے کہا کہ اگر آپ اسی طرح کھیلتے رہے تو میرا خیال ہے کہ آپ سندھ میں الیکشن بھی جیت سکتے ہیں کیوں کہ آپ اتنے مقبول ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔                                                                                                      
وقت اشاعت : 18/01/2022 - 16:29:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :