پشاور زلمی کے 2 کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

ٹام کوہلر کیڈمور انجری ، شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 19 فروری 2022 14:18

پشاور زلمی کے 2 کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 فروری 2022ء ) پشاور زلمی کو پی ایس ایل 7 میں اپنے آخری مقابلے سے قبل زوردار جھٹکا پہنچا ہے کیوں کہ اس کے دو اہم کھلاڑی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ پشاور زلمی کے حکام کے مطابق برطانوی کھلاڑی ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز شرفین ردرفورڈ ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

دونوں کھلاڑی اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آج لاہور قلندرز سے میچ کے لیے کپتان شاداب خان دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 میں سے 4 میچ جیتے ہیں جب کہ فارم اور فٹنس مسائل سے دوچار ٹیم کے انجرڈ کپتان شاداب خان آج قلندرز کے خلاف دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گروئن انجری کا شکار آل راؤنڈر پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے مگر انتظامیہ فی الحال انہیں میچ کھلانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتی۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 19/02/2022 - 14:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :