پی ایس ایل 2022ء، پلے آف کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

کوالیفائر میچ میں میچ ریفری روشن مہاناما ہوںگے، علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 فروری 2022 14:17

پی ایس ایل 2022ء، پلے آف کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 فروری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم میں 23 سے 25 مارچ تک کھیلے جانے والے تین پلے آف کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ 23 فروری کو ہونے والے کوالیفائر میں ٹیبل ٹاپرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مقابلے میں میچ ریفری روشن مہاناما ہوں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ مائیکل گف اور احسن رضا بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔

آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے 24 فروری کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے ایلیمینیٹر 1 کے لیے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ علیم ڈار اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور راشد ریاض بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔

(جاری ہے)

25 فروری ایلیمینیٹر 2 جس میں 23 فروری کے میچ میں ہارنے والے اور 24 فروری کے میچ کی فاتح ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی ، کے میچ ریفری روشن مہاناما ہوں گے۔

رچرڈ ایلنگ ورتھ اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جب کہ علیم ڈار اور آصف یعقوب بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ہوں گے۔ 27 فروری کو ہونے والے فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرریوں کا اعلان پلے آف کے بعد کیا جائے گا۔                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 22/02/2022 - 14:17:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :