راشد خان نے بابر، کوہلی اور ولیمسن کو اپنی ’ڈریم ہیٹ ٹرک‘ کے طور پر منتخب کیا

راشد 5 مرتبہ بابراعظم کی وکٹ لے چکے ، لیگ سپنر 29 گیندوں پر 30 رنز دیکر صرف ایک بار ولیمسن کی وکٹ لے پائے ہیں ،کوہلی کو بھی محض ایک بار آئوٹ کرپائے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 25 اپریل 2022 17:07

راشد خان نے بابر، کوہلی اور ولیمسن کو اپنی ’ڈریم ہیٹ ٹرک‘ کے طور پر منتخب کیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اپریل 2022ء ) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کا شمار کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے عظیم سپنرز میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں لیگ بریک بولر نے اپنی ڈریم ہیٹ ٹرک کا آغاز کیا۔ راشد خان جو اس وقت گیند بازوں کی آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں 5ویں نمبر پر ہیں، نے کہا کہ وہ لگاتار گیندوں کے ساتھ جدید دور کے تین بہترین بلے بازوں کی وکٹیں لینا چاہیں گے۔

یوٹیوب چینل 12th man پر انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے راشد خان نے پاکستان کے بابر اعظم، ہندوستان کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو اپنی ’’ڈریم ہیٹ ٹرک‘‘ قرار دیا۔ راشد خان جاری ایڈیشن میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور فرنچائز کا لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے کل وقتی کپتان ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی میں گجرات ٹائٹنز کی قیادت بھی کی۔

(جاری ہے)

جب سٹار سپنر سے کہا گیا کہ وہ اب تک کے سب سے مشکل بلے بازوں کا نام لیں تو انہوں نے ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹرز کرس گیل اور آندرے رسل کے ساتھ ساتھ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا نام لیا۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا حصہ رہنے والے راشد خان پانچ مواقع پر بابر اعظم کی وکٹ لے چکے ہیں۔ کین ولیمسن کی کپتانی میں سن رائزرز حیدرآباد کی 2017ء سے 2021ء تک نمائندگی کرنے والے راشد خان نے 29 گیندوں پر 30 رنز دے کر صرف ایک بار کیوی کپتان کی وکٹ حاصل کی ہے جبکہ وہ صرف ایک بار ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مجموعی طور پر راشد خان نے 58 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں اور 12.92 کی اوسط سے 105 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 2 مرتبہ میچ میں 5 یا زیادہ وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ان کے بہترین باولنگ 3 رنز دیکر 5 وکٹیں لینا ہے۔
وقت اشاعت : 25/04/2022 - 17:07:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :