شہباز حکومت کے دور میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے اسلام آباد سٹیڈیم پروجیکٹ تاخیر کا شکار

سابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ہائی ٹیک سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی، پی سی بی نے سٹیڈیم کی زمین کی الاٹمنٹ کیلئے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا تھا تاہم سی ڈی اے نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 20 مئی 2022 16:39

شہباز حکومت کے دور میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے اسلام آباد سٹیڈیم پروجیکٹ تاخیر کا شکار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 مئی 2022ء ) وفاقی حکومت میں تبدیلی نے اسلام آباد میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم کے منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کی ہے کیونکہ کرکٹ بورڈ کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس سے قبل اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسلام آباد میں ہائی ٹیک سٹیڈیم کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔

حال ہی میں کرکٹ بورڈ نے سٹیڈیم کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کے لیے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو خط لکھا تھا لیکن وفاقی حکومت میں تبدیلی کے باعث سی ڈی اے نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے میزبان ملک کے طور پر نامزد کیا، جو کہ 1996ء کے بعد ملک میں ہونے والا پہلا بڑا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس ماہ کے شروع میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل سٹیڈیم، کراچی اور قذافی سٹیڈیم، لاہور میں پچوں پر کام شروع کیا۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران سست پچز فراہم کرنے پر کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور ملتان کے سٹیڈیم کے اندر 70 کمرے بنانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے تاکہ ٹیموں کی میزبانی کی جاسکے۔ ان کمروں میں میچوں کے لیے گراؤنڈ تک محفوظ سفر کے ساتھ ساتھ فائیو سٹار سہولیات بھی ہوں گی۔
وقت اشاعت : 20/05/2022 - 16:39:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :