پشاور میں پی ایس ایل 8 کے میچوں کی میزبانی کا امکان، سٹیڈیم کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش جاری

پشاور زلمی نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے ،حکام سے ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر و تزئین و آرائش جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا: محمد اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 مئی 2022 16:37

پشاور میں پی ایس ایل 8 کے میچوں کی میزبانی کا امکان، سٹیڈیم کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 مئی 2022ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کے دوران میچوں کی میزبانی کے لیے پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم کو اوور ہال کرنے کے لیے پہل کی ہے ۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے قذافی سٹیڈیم، لاہور میں لاہور قلندرز کے مداحوں کی حمایت کا مشاہدہ کرنے کے بعد پی ایس ایل فرنچائزز پر زور دیا کہ وہ اپنے میچز ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلیں۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر آف کرکٹنگ افیئرز محمد اکرم نے انکشاف کیا کہ زلمی فرنچائز پی ایس ایل 8 کے میچز کی میزبانی کی درخواست پہلے ہی دے چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے اور حکام سے ارباب نیاز سٹیڈیم کی تعمیر اور تزئین و آرائش کو جلد از جلد مکمل کرنے کو کہا ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سٹیڈیم کی تعمیر کی پیشرفت شیئر کی ۔
اس ٹویٹ نے شائقین کے جوش و خروش کو بڑھا دیا ہے کیونکہ وہ پی ایس ایل کے پشاور آنے پر اپنی ہوم ٹیم کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔                                                                                                               
وقت اشاعت : 23/05/2022 - 16:37:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :