جان کو خطرہ ہے جس کے باعث بلٹ پروف گاڑی لینی پڑی : رمیز راجہ

اندر اور باہر سے دھمکیاں ملیں ،آسٹریلیا سیریز سے قبل پی ایس ایل سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہوا ، جب بھی آئی پی ایل دیکھنے جانا ہوگا میڈیا سے گپ شپ مار کر جائیںگے: چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 جولائی 2022 17:14

جان کو خطرہ ہے جس کے باعث بلٹ پروف گاڑی لینی پڑی : رمیز راجہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جولائی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث بلٹ پروف گاڑی لینی پڑی، دھمکیوں کا سلسلہ آسٹریلیا سیریز سے قبل پی ایس ایل سے شروع ہوا تھا، اندر اور باہر دونوں طرف سے دھمکیاں ملی ہیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل فائنل دیکھنے جانا چاہتا تھا لیکن عوام کے ری ایکشن کا پتہ نہیں تھا، اب جب بھی آئی پی ایل دیکھنے جانا ہوگا تو میڈیا سے گپ شپ مار کر جائیں گے، کرکٹ کے لیے سب کو الگ سے سوچنا چاہیئے، ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز لاہور اور کراچی میں ہی ہوگی کیوں کہ برطانوی ٹیم کا شیڈول بڑا مصروف ہے، ہم کسی اور شہر میں میچز نہیں کرواسکتے ہیں ، اسلام آباد میں مزید رابطوں کے سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ ہم کرسیاں لگانے کے لیے تیار ہیں، کوشش کریں گے جلد سے جلد لگائیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سوال پر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو چند مزید خط لکھے ہیں اور سٹیڈیم کے لیے زمین مانگی ہے ۔
                                                                                                                            
وقت اشاعت : 04/07/2022 - 17:14:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :