سابق کپتان شاہد آفریدی نیشنل ڈس ایبلٹی کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح (کل) کریں گے

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) چیئرمین شاہد آفریدی فائونڈیشن شاہد خان آفریدی آٹھویں فزیکل ڈس ایبلٹی نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کا افتتاح کریں گے اور انٹر نیشنل ڈے فار ڈس ایبلڈ پرسنز کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرینگے۔ جنرل سیکریٹری پی پی ڈی سی اے و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر امیرالدین انصاری کے مطابق اس موقع پر نمائندہ پی سی بی ارشد خان، سی او او سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن محمود حامد، ڈائریکٹر ہا پرفارمنس سینٹر کراچی شاہد محبوب اور سپورٹر پی پی ڈی سی اے سید توصیف شاہ اعزای مہمان ہونگے۔

(جاری ہے)

انٹر کمیٹی آف دی ریڈ کراس، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعان سے آٹھویں نیشنل چیمپئن شپ (کل) ہفتہ کو انٹر نیشنل ڈے فارڈس ایبلیٹی پرسن کے موقع پر بیک وقت ملک کے 6 شہروں میں نئے فارمیٹ کے تحت منعقد کی جا رہی ہے ۔ مذکورہ ایونٹ میں پاکستان بھر سے 16 شہروں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پہلے مرحلے کے میچز ناک آٹ کی بنیاد کراچی میں کھیلے جائیں گے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی،حیدرآباد،کوئٹہ اور کوئٹہ بولان کی ٹیمیں شریک ہونگی۔ بقیہ مرحلے کے میچز ملتان،لاہور کے پی اور اسلام آباد اور فاٹا میں منعقد ہونگے ۔ نیشنل چیمپئن شپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 23:09:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :