پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بین سٹوکس مزید تصوراتی کام کرنے کیلئے پرعزم

ملتان ٹیسٹ میں خراب موسم کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے اور جلدی ختم ہونے کا امکان ہے: انگلش کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 دسمبر 2022 11:39

پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد بین سٹوکس مزید تصوراتی کام کرنے کیلئے پرعزم
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 دسمبر 2022ء ) 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس پہلا ٹیسٹ جیتنے کے بعد دوسرے میچ میں مزید تصوراتی کام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے ہمیں تصوراتی اور جدت پسندانہ ہونا پڑے گا، ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے، بین اسٹوکس کا کہنا ہے ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے پڑیں گے ، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ نے حیران کن طور پر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے فتح اپنے نام کی تھی، انگلیند کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز 500 سے زائد رنز بناکر ریکارڈ قائم کیا تھا، مارک ووڈ کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کپتان انگلش ٹیم نے کہا کہ مارک ووڈ فٹ ہیں ان کا کھیلنا تقریباً یقینی ہے تاہم بین فوکس کی واپسی کی گارنٹی نہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 74 رنز سے شکست دی تھی۔                                                                
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 11:39:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :