آصف علی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اب تک 79 چھکے لگا چکے ہیں، کامران اکمل 89 چھکوں کے ساتھ سرفرست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 فروری 2023 15:34

آصف علی پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2023ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کامران اکمل کے سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ کامران اکمل اس فہرست میں 89 چھکوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ آصف علی 79 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آصف علی نے اپنے T20 کیریئر کے دوران 233 اننگز میں 270 چھکے رسید کرکے فی اننگز میں ایک سے زیادہ چھکا لگانے کی اوسط رکھتے ہیں ۔

انہوں نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اب تک 147.24 کے سٹرائیک ریٹ سے 4220 رنز بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شین واٹسن 81 چھکوں کے ساتھ دوسرے، فخر زمان 73 چھکوں کے ساتھ چوتھے جب کہ شرجیل خان 72 چھکوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں 2021ء کی فاتح ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل ہوگی۔

اختتامی تقریب اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں پلے آف میچز بھی ہوں گے۔ لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کی کوشش کرے گی جب کہ اسلام آباد کا مقصد تین بار ٹرافی اٹھا کر کامیاب ترین ٹیم بننے کا ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2023 - 15:34:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :