احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرسکتا ہے: عبدالرزاق

احسان اللہ کو میں نے نیشنل ٹی20 کپ میں دیکھا تھا، انکی بالنگ نے مجھے بہت متاثر کیا : سابق آل رائونڈر، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے گلیڈی ایٹرز کیخلاف 5 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 فروری 2023 15:50

احسان اللہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائولنگ کرسکتا ہے: عبدالرزاق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 فروری 2023ء ) پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا خیال ہے کہ ملتان سلطانز کے تیز گیند باز احسان اللہ مستقبل میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب گیند بازی کر سکتے ہیں۔ احسان اللہ نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں صرف 12 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، ان کی ٹیم نے بدھ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 110 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔

عبدالررزاق نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تو ہم نے اسے ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ میں نے اسے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں دیکھا تھا اور اس نے مجھے متاثر کیا۔ اگر ہم اس پر کام کرتے ہیں اور وہ اپنی فٹنس پر کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو چھو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں ایسے باؤلرز کا خیال رکھنا ہے اور یہ پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔

ہمیں پی ایس ایل میں پرفارم کرنے والوں کو موقع دینا ہوگا‘۔ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے لیے یہ یادگار رات تھی جب انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں کسی بھی باولر کا ریکارڈ کیا گیا تیز ترین 4 اوور اسپیل کیا۔ احسان اللہ نے اپنے سپیل میں اوسط 144.37 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔ وہ پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے خلاف حارث رؤف کے تیز سپیل کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، جس میں قلندرز کے پیسر نے اوسطاً 144.16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کی تھی۔
وقت اشاعت : 16/02/2023 - 15:50:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :