آئی سی سی کے ساتھ ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، اعلامیہ پی سی بی

جمعہ 31 مارچ 2023 16:55

آئی سی سی کے ساتھ ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ، اعلامیہ پی سی بی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) پی سی بی صرف اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی پر اے سی سی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے جمعہ کو یہاں جاری اعلامیہ میں پی سی بی نے ایشیا اور ورلڈ کپ پر حقائق پر مبنی پوزیشن واضح کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے میزبان ملک پاکستان کے بجائے کسی "غیر جانبدار" مقام پر انعقاد کے حوالے سے موقف واضح کیا ہے۔

اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ جمعرات کو راولپنڈی،اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کا حوالہ دیتے ہوئےنجم سیٹھی نے کہا تھا کہ انہوں نے میڈیا کو اس ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں بتایا جو انہوں نے اے سی سی ایشیا کپ کے لیے اے سی سی حکام کو پیش کیا تھا تاکہ اس تعطل کو ختم کیا جا سکے جو بی سی سی آئی کے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجیں کے فیصلے کے بعد پیدا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

یہ تجویز “ہندوستان کے میچز غیر جانبدار مقام پر اور باقی پاکستان میں “ اے سی سی میں زیر بحث ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ جمعرات کی میڈیا سے بات چیت کے دوران کسی بھی مرحلے پر کیا میں نے آئی سی سی کا کوئی حوالہ نہیں دیا یا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جو اکتوبر میں شیڈول ہے۔ یہ معاملہ اب تک آئی سی سی کے کسی فورم پر زیر بحث نہیں آیا۔

اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اس پس منظر میں پی سی بی کو مایوسی ہوئی ہے کہ انگریزی زبان کے ایک اخبار نے نجم سیٹھی کے تبصروں کا غلط حوالہ، غلط تشریح اور غلط بیانی کی ہے اور یہ تاثر دیا ہے کہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو آئی سی سی میں پیش کیا گیا اور اس پر بحث کی گئی، جو کہ حقیقتاً غلط ہے۔ اس مرحلے پر، پی سی بی صرف اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی پر اے سی سی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ورلڈ کپ کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صحیح وقت پر آئی سی سی کے مناسب فورم پر ہائبرڈ ماڈل کی وکالت نہیں کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 31/03/2023 - 16:55:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :