سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور

سعودی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے، حکام پُرامید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 اپریل 2023 11:36

سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 اپریل 2023ء ) سعودی عرب نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ ٹی ٹونٹی لیگ کا منصوبہ تیار کر لیا۔ آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہنگی ترین لیگ کے لیے سعودی عرب حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان سے بات کی ہے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی مہنگی ترین لیگ کو اپنا اگلا منصوبہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں پر اپنے بورڈ کی جانب سے دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی ہے اور سعودی عرب کے حکام کی تجویز کے بعد قوانین میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی، آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سعودی حکام پُرامید ہیں کہ دنیا کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔                                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 14/04/2023 - 11:36:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :