جاوید آفریدی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ڈیرن سیمی کو پاکستانی ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہاں

39 سالہ ڈیرن سیمی کو وائٹ بال کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے ، انہیں ایشیا میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 مئی 2023 13:16

جاوید آفریدی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ڈیرن سیمی کو پاکستانی ٹیم کا کوچ دیکھنے کے خواہاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2023ء ) بھارت میں 2023ء کا ون ڈے ورلڈ کپ قریب آ رہا ہے اور پاکستان کی قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ساتھ اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو ایونٹ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاوید آفریدی نے لکھا، “انتہائی تگڑی سفارش! پی سی بی کو بھارت میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میں اپنی مینجمنٹ ٹیم کے لیے ڈیرن سیمی پر غور کرنا چاہیے‘۔
ڈیرن سیمی کو وائٹ بال کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے اور انہیں ایشیا میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

39 سالہ آل راؤنڈر نے 2016ء میں ہندوستان میں اس وقت ویسٹ انڈین ٹیم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوایا جب کرکٹ ویسٹ انڈیز شدید مالی بحران سے گزر رہی تھی۔

سینٹ لوشیا میں پیدا ہونے والے کرکٹر اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ہیں اور 2017ء میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز کے کپتان بھی تھے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر آسٹریلیا کے سابق اوپنر میتھیو ہیڈن کی خدمات حاصل کی تھیں۔ مین ان گرین کے پاس آنے والے چھ مہینوں میں ایک بھرپور ون ڈے سیزن ہوگا، جس میں ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء بالترتیب پاکستان اور بھارت میں شیڈول ہیں۔
وقت اشاعت : 05/05/2023 - 13:16:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :