افغانستان کے سپر سٹار سپنر بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بن گئے

مجیب الرحمان نے 227 میچز میں 23.60 کی اوسط اور 6.70 کے اکانومی ریٹ سے 244 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 4 دسمبر 2023 17:02

افغانستان کے سپر سٹار سپنر بھی پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2023ء ) افغانستان مینز کرکٹ ٹیم کے سپنر مجیب الرحمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔ یہ اعلان حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کے ٹویٹر اکاؤنٹ ایکس کی طرف سے کیا گیا تھا۔
مجیب رحمان 22 سالہ آف سپنر ایک متاثر کن آف اسپنر ہے جس نے ہندوستان، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے 227 میچز میں 23.60 کی اوسط اور 6.70 کے اکانومی ریٹ سے 244 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ۔ مجیب رحمان نے راشد خان اور محمد نبی کے ساتھ مل کر کئی بین الاقوامی میچز میں تباہی مچائی ہے۔ صرف 16 سال کی عمر میں مجیب رحمان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میچ میں 5 وکٹیں لے کر افغانستان کو اپنا پہلا ایشیائی ایونٹ جتوایا۔

(جاری ہے)

مجیب الرحمان نئی گیند سے خطرہ ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وہ گیند کو دونوں سمتوں میں سپن کرسکتے ہیں ۔

وہ آف سپن بولنگ کر سکتے ہیں اور اسی گرپ سے گیند کو سیدھا بھی رکھ سکتے ہیں جو اوپنرز کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ مجیب رحمان پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن کیا اس بار کوئی اور فرنچائز انہیں منتخب کرے گی؟۔                                                                  
وقت اشاعت : 04/12/2023 - 17:02:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :