کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑ گئے

شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہوئے

ہفتہ 9 مارچ 2024 15:31

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ردرفورڈ پی ایس ایل چھوڑ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر شرفین ردرفورڈ بھی گھریلو مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شرفین ردرفورڈ فیملی مسائل کی وجہ سے بارباڈوس روانہ ہو ئے، اب اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو ان کی واپسی ممکن ہے۔ملتان سلطانز کے یو اے ای کے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عثمان خان بھی فیملی مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ گئے تھے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز اور کراچی کنگز کے کیرن پولارڈ بھی پی ایس ایل چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 09/03/2024 - 15:31:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :