ساتویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ 2 مئی سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

منگل 19 مارچ 2024 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان چک بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں نیشنل چک بال چیمپئن شپ 2 مئی سے لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان چک بال فیڈریشن کےسیکرٹری جنرل ایمانوئل اسد نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 13:37:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :