خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم

منگل 19 مارچ 2024 16:50

خوشی ہے کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا، عماد وسیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ پی ایس ایل سیزن نائن میرے لیے بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوا ہے، میں نے نہیں سوچا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہترین ثابت ہوگا،میں بس لیگ میں اپنا اثر چھوڑنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ سیزن نائن کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں گذشتہ روزاسلام آبادیونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی بیٹنگ میں اچھی رہی لیکن فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنا میرے لئے نیا تجربہ تھا۔

انہوں نے حنین شاہ کے آخری گیند پر چوکا لگا کر گیم ختم کرنے پر کہا کہ میں فٹ ہوں اور زیادہ سے زیادہ ٹیم میں کردارادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے لگتا ہے اب میں چار پانچ سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ گزشتہ شب ملتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ عماد وسیم پلیئر آف دی میچ قرار دئیے گئے جنہوں نے 23رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایااور 17گیندوں پر 19ناقابل شکست رنز بنائے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :