بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ

بابر عمرے کی ادائیگی کے بعد کاکول اکیڈمی میں جاری ٹریننگ سیشن کو بطور کپتان جوائن کریں گے: ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 مارچ 2024 11:06

بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 مارچ 2024ء ) جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئی تشکیل شدہ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کپتان کو تبدیل کرنے کی سفارش کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ماہ پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین نے کپتانی سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم ان کے رفقاء نےا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کی قیادت میں پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں ٹیم کی شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو وائٹ بال کا کپتان مقرر کیا تھا۔ شان مسعود کو پچھلی انتظامیہ نے ریڈ بال کی کپتانی سونپی تھی۔                                                                                                                                               
وقت اشاعت : 29/03/2024 - 11:06:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :