کینگروز کیخلاف صرف ایک ٹیسٹ میچ کی جیت سے کوہلی الیون کو 10 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے

جمعرات 16 فروری 2017 16:18

کینگروز کیخلاف صرف ایک ٹیسٹ میچ کی جیت سے کوہلی الیون کو 10 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2017ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم انڈیا سے پنجہ آزمائی کے لئے بھارت پہنچ چکی ہے اور کینگرو کپتان سٹیون سمتھ نے انڈین سرزمین پر قدم رکھتے ساتھ ہی ویرات کوہلی الیون کو شکست دینے کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے تو دوسری طرف انڈین ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم ایک ملین امریکی ڈالرز پر نظریں گاڑھے ہوئے ہے ،سیریز میں صرف ایک ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے ایک ملین امریکی ڈالرز بطور انعام دیئے جائیں گے۔

مہمان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم23فروری سے شروع ہونے والی 4میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت سے پنجہ آزامائی کرنے کے لئے میزبان ملک میں آچکی ہے ، آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ نے بھارتی سرزمین پر پہنچتے ساتھ ہی ویرات کوہلی الیون کے خلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے بیان داغا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت کو شکست دینے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ،دوسری طرف بھارتی ٹیم پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز کو شکست دے کر ایک ملین امریکی ڈالر کی خطیر رقم حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

کوہلی الیون اس وقت 121پوائنٹس حاصل کر کے آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلیا انڈیا سے 12پوائنٹ نیچے ہے اور 109پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے پیچھے دوسرے نمبر پر کھڑا ہے ،اسے ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے بھارتی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرنا ہو گا۔
وقت اشاعت : 16/02/2017 - 16:18:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :