کراچی اسٹاک ایکسچینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں16ارب10کروڑروپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس9.32پوائنٹس اضافے سے 30474.75پوائنٹس پر بندہوا

جمعرات 24 جولائی 2014 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی محدود پیمانے پر تیزی ریکارڈ کی گئی اورکے ایس ای 100انڈیکس30400پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں16ارب10کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت66.45فیصد زائد جبکہ35.58فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30394پوانٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ، پیٹرولیم اور انشورنس سکیٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس9.32پوائنٹس اضافے سے 30474.75پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طورپر326کمپنیوں کے حصص کا کاروبارہوا،جن میں سے116کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،188کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں16ارب10کروڑ52لاکھ43ہزار1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 71کھرب53ارب4کروڑ4لاکھ32ہزار555روپے ہوگئی۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں21کروڑ81لاکھ86ہزار970شیئرزرہیں جوبدھ کے مقابلے میں8کروڑ71لاکھ5ہزار990شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت54.98روپے اضافے سے1154.99روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت24.87روپے اضافے سے522.32روپے پربندہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے 11250.00روپے جبکہ باٹاپاک کے حصص کی قیمت43.40روپے کمی سے3472.00پربندہوئی ۔

جمعرات کو لافریج پاک کی سرگرمیاں5کروڑ86لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرزکی قیمت 21پیسے اضافے سے16.73روپے جبکہ میپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں3کروڑ 22لاکھ40ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1.24روپے کمی سے32.14روپے پربندہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30انڈیکس6.53 پوائنٹس کمی سے 21193.80پوائنٹس، کے ایم آئی 30انڈیکس73.36پوائنٹس کمی سے 49487.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس50.30پوائنٹس اضافے سے 22365.87پوائنٹس پر بندہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب