آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیس،جماعت اسلامی نے آٹا اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی 18وجوہات اور اس پر قابوپانے کے لئے 17تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کر دیں،

قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے اتھارٹیز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں،لیاقت بلوچ کا متفرق درخواست میں موقف

منگل 23 ستمبر 2014 21:13

آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کیس،جماعت اسلامی نے آٹا اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی 18وجوہات اور اس پر قابوپانے کے لئے 17تجاویز سپریم کورٹ میں پیش کر دیں،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان نے سپریم کورٹ میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے کیس میں متفرق درخواست جمع کرا دی ہے۔متفرق درخواست میں جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں آٹا اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتوں میں ناروا اضافہ کی 18 وجوہات بیان کی ہیں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے 17 تجاویز دی ہیں۔

جماعت اسلامی کی رائے میں جب تک حکومت کسانوں کی مرکز سے صوبہ تک سرپرستی نہیں کرے گی اور ٹھوس بنیادوں پر ہر شعبہ میں عوام کے مفاد کو سامنے رکھ کر اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے اسوقت تک عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالہ سے اتھارٹیز اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور درخواست گزار لیاقت بلوچ کی طرف سے جمع کرائی گئی متفرق درخواست میں مہنگائی کے اسباب و وجوہات میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے خاص کر چھوٹے کسانوں کو آگاہی نہ ہونے فی ایکڑ پیدوار میں کمی ہوتی ہے اور فرٹیلازر ،زرعی ادویات اور زرعی ضروریات کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے کسان ان کو خرید نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

زمیں کا ہموار نہ ہونا ہے کسانوں کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی کے وہ لیول کرنے والی مشین کو ادائیگی کر سکیں۔ زمین کو ٹیسٹ کیے بغیر فرٹیلائزر کا استعمال ہے جو کہ زمیں میں پیدوار میں کمی کا سبب بنتا ہے۔بغیر حکومتی سرپرستی کے زمین میں کیڑے مار ادویات کا استعمال ہے اور اٹھارویں ترمیم کو ہوئے ایک عرصہ گزر گیا ہے لیکن صوبوں نے اس حوالہ سے کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی۔

بعض بیج ایسے ہیں کہ جن میں مدافعی نظام کمزور ہے۔بیج مہیا کرنے والی بین الاقوامی کمپنیز نے اپنی اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے جو کہ بیج کو مہنگا کرتی ہیں اور حکومت ان کو اجازت دیے ہوئے ہے ۔ اعلی اور معیاری بیج کی کمی ہے اور اگر کہیں معیاری بیج دستیاب ہے تو وہ چھوٹے کاشکاروں کے لیے خریدنا مشکل ہیں۔حکومت کی طرف سے فروٹ،سبزیوں اور دیگر خوردنی اشیاء کی پیدوار میں انتظامی طور پر اقدامات نہیں کیے جارہے۔

انڈیا سے سبزیوں اور دیگر ائٹمز کی خریداری،زراعت میں استعمال ہونے والی اشیاء پر سیلز ٹیکس کو لاگو کرنا جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔کسانوں کے قریب اپنی پیداوارکو سٹور کرنے کے لیے گودام کا نہ ہوناجس سے ان کو اپنی پیدوار کو کم سے کم قیمت پر بیچنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا حالانکہ اس کی مارکیٹ میں پہلے ہی بھر مار ہوتی ہے۔

حکومت نے پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالہ سے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔کسانوں کو پانی مہنگا مل رہا ہے ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ڈیز ل اور پٹرول نے کسانوں کی فصلوں کی پیدواری لاگت نہ صرف بڑھ جاتی ہے بلکہ پیداوار بھی کم ہوتی ہے۔حکومتی سطح پر بلاتفریق سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے بڑے اور چھوٹے کاشتکار کی تفریق بڑھتی جارہی ہے۔جانورں کی خوراک دن بدن مہنگی ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے کسان دن بدن مفلوج ہوتی جارہی ہے۔مڈل مین کی وجہ سے کاشتکار اور خریدار بری طرح متاثر ہورہاہے۔جماعت اسلامی پاکستان نے کاشتکاروں کو ریلیف، خوردنی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سترہ تجاویز دی ہیں۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی