ایس ای سی پی کی وساطت سے بیمہ کمپنیوں اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی کے درمیان معاہدہ

جمعرات 28 جولائی 2016 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) ایس ای سی پی کی وساطت سے پا کستان میں کام کرنے والی بیمہ/تکافل کمپنیوں اور سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے مابین بیمہِ صحت کے لئے سینٹرلائزڈ انفارمیشن شیئرنگ سلوشن (سی آئی ایس ایس آئی آئی) میں شامل ہونے کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ یہ معاہدہ 28 جولائی 2016 کو ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں طے پایا۔

اس معاہدہ پر بیمہ/تکافل کمپنی کے مجاز اہلکاروں اور محمد حنیف جاکھورا، سی ای او-سی ڈی سی نے دستخط کئے۔ تقریب کی صدارت فدا حسین سمّوں، کمیشنر بیمہ، ایس ای سی پی،نیکی اور دیگر شرکاء میں علی عظیم اکرام، ایگزیکٹیو ڈائریکٹربیمہ اور سی ڈی سی اور ایس ای سی پی کے دیگر اعلیٰ عہدے داران شامل تھے۔سی آئی ایس ایس آئی آئی انشورنس انڈسٹری ریفارم کمیٹی (آئی آئی آر سی)، ایس ای سی پی اور سی ڈی سی کی اس کاوش کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال سے بیمہ صنعت میں انقلاب لانا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی ایس ایس آئی آئی کا آغاز سی ڈی سی نیایک مرکزی الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور الیکٹرانک کلیمز رجسٹر کے طور پر کیا ہے جس کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرزآسانی سے معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو فائلڈ کلیمز کے انتظام سے منسلکہ خدشات کو بڑی حد تک کم کر دے گا۔ سی آئی ایس ایس آئی آئی کا آغاز اپریل 2014 کو سات نجی حیاتی بیمہ کمپنیوں کے استقرار سے ہوا۔

بیمہِ صحت کے شعبے میں یہ معاہدہ سی آئی ایس ایس آئی آئی بیمہ کی صنعت میں اعلیٰ درجے کی شفافیت اور استعداد کو یقینی بنائے گا۔ یہ بیمہ صنعت کو پچھلے سال کے فراہم کردہ کلیمز ڈیٹا کی بنیاد پر ضمہ نویسی کاروبار کے معیار کو مدد دے گا۔ اوّلین مرحلے میں اس کا نفاذ صرف زندگی کے بیمہ کی صنعت پر کیا گیا تھا۔ زندگی کے بیمہ کی صنعت کے مثبت ردِ عمل کے پیش نظراب اس کا نفاذ بیمہِ صحت پر کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد مزید دوسرے شعبوں پر بھی اس کو نافذ کیا جا سکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں