برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں مسلسل کمی تشویشناک ہے،میاں زاہد حسین

جمعہ 26 اگست 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں کمی کو انتباہ سمجھا جائے کیونکہ ملک و قوم کا مستقبل اقتصادی راہداری سے وابستہ ہے جس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

چین کی حکومت اور کمپنیوں کو مایوس نہ ہونے دیا جائے اورکسی بھی مسئلے کو اس منصوبہ کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرکے ابتدائی طور پرپاکستان میں چھ سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والے ملک نے امسال سرمایہ کاری بڑھانے کے بجائے صرف12.9 ملین ڈالرتک کیوں گھٹا دی۔

(جاری ہے)

اس کے پس پردہ کیا عوامل تھے اور اس کے سی پیک کے گیم چینجر منصوبے پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔انھوں نے بڑھتی درآمدات اور گرتی برآمدات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ زیرو ریٹنگ اور جی ایس پی کی سہولت کے باوجود ایک مہینے میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں چار فیصد کمی ہوئی ہے جس پر کاروباری برادری کے علاوہ اب ایک عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے بھی تشویش ظاہر کر دی ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔

ترغیبات کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبے کی کارکردگی اور مسابقت کی صلاحیت گر رہی ہے جو تشویشناک ہے۔ ملک سے سرمائے کا فرار مسلسل بڑھ رہاہے مرکزی بینک کے مطابق پاکستانی سالانہ دو ارب ڈالر قانونی طریقے سے باہر بھجوا رہے ہیں،جبکہ غیر قانونی طریقے سے بھجوائی جانے والی رقم اس سے کہیں زیادہ ہے،جب ملک میں سرمایہ کاری کی فضاء مسموم ہو اور مقامی افراد ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہوں تو غیر ملکی کیسے راغب ہونگے۔ سرمایہ کاری ٹیلی کام اور توانائی سمیت چند مخصوص شعبوں تک محدود ہے،جبکہ ترسیلات زر مسلسل کم ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کوغیر ملکی سرمایہ کاروں کیلیئے پر کشش ملک بنائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی