سعید اجمل کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی شامل نہ کرنے کا امکان

بدھ 27 مئی 2015 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)آف اسپنر سعید اجمل کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں بھی شامل نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی قانون کے مطابق ایکشن کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم میں واپس نہ آسکے۔باوٴلنگ ایکشن کے غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد سعید اجمل زوال کا شکار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی سی سی قانون کے مطابق ایکشن کرنے کے باوجود سعید اجمل اپنی سابقہ فارم میں واپس نہ آسکے۔

بنگلہ دیش سیریز کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اعلی کارکردگی نہ دکھانے پر سلیکٹر انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے سے گریزاں ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف سریز میں بھی سعید اجمل کو شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعید اجمل کی جگہ یاسر شاہ اور ذوالفقاربابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :