بزنس ویمن ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،ایس ایم منیر

خواتین کیلئے کاروباری مواقعوںکی فراہمی ناگزیر ہے، افتخار ملک،نمائش میںمعروف برانڈز کا آنا خوش آئند علامت ہے،زبیرطفیل،گلزارفیروز

جمعہ 14 اپریل 2017 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی)کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کو تجارت وصنعت کے شعبے میں وسیع ترمواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ملکی بزنس ویمن ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں،پاکستان اور پاکستان سے باہر ہونے ولی تجارتی نمائشوں میں پاکستانی بزنس ویمن کو شرکت کے ہر ممکن مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ وہ بھی ملکی برآمدات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ویمن چیمبر آف کامرس ،ملتان ڈویژن کے زیراہتمام 3رو زہ پانچویں "بلیو فیئر" نمائش سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

نمائش کے انعقاد کیلئے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ویمن چیمبر کو 15لاکھ روپے دیئے جبکہ دیگر وسائل اسپانسرز نے فراہم کئے۔نمائش کا افتتاح ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل اور یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس موقع پرایف پی سی سی آئی کی نائب صدر اور نمائش کی نگراں معصومہ سبطین،،یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز، تنویر احمدشیخ،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر عامرعطاباجوہ، نائب صدورملک منظورحسین، شوکت مسعود،حاجی عطاالرحمان،ملک سہیل حسین،مرزااختیار بیگ،ظفربختاوری،نوراحمد خان، ناصرالدین شیخ، آغا نعمت ،وقامیاں،خواجہ محمدیوسف،خواجہ عبدالغفور ، خواجہ الیاس،جلال الدین رومی،ویمن چیمبر کیسرپرستاعلیٰ مسز فرخ مختار،صدرنسیم رشید،سینئرنائب صدر فلزاممتاز،نائب صدر عنبرین عباس،حمیرا بتول،غزالہ سیفی، زار ا جبیں،رابعہ آصف،رضیہ شاہ،زلیخابشریٰ عالم،فاطمہ لغاری اور دیگر تاجر رہنما بھی موجود تھے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین دنیا میں جفاکشی اورمحنت میں اپنا بہتر مقام رکھتی ہیں،ویمن چیمبر کی بلیو فیئرنمائش کی کامیابی سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔فیڈریشن کے صدرزبیرطفیل نے کہا کہ ملکی سطح پر خواتین کیلئے کاروباری سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی،خواتین کو آسان قرضے دیئے جائیں اور انہیں کاروبار کے آغاز میں ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی میں تقریباً تمام ہی اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ وہ حکومت کو ہر شعبے کیلئے مثبت تجاویز دے سکیں۔زبیرطفیل نے نمائش میں رکھی گئی تمام مصنوعات کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نمائش میں مشہورومعروف برانڈز کا آنا خوش آئند علامت ہے۔ سارک چیمبر کے نائب صدر اور یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ یو بی جی خواتین کے حقوق کا علمبردار گروپ ہے،ملتان ویمن چیمبراور بلیو فیئر2017کا انعقادلائق تحسین ہیں،میں بزنس ویمن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ویمن ایمپاور منٹ کیلئے خواتین تاجررہنمائوں کی کاوشوں کو حکومت باضابطہ تسلیم کرے،پاکستان میں خواتین کیلئے کاروباری مواقعوںکی فراہمی ناگزیر ہوچکی ہے، ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھانا ہونگے۔

یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی پالیسی ہے کہ ویمن انٹرپرینورز کو اعتماد فراہم کریں تاکہوہ اس طرز کی ملکی وغیرملکی نمائشوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔انہوں نے ملک بھر میں ایم ااین اے شائستہ پرویز ملک،معصومہ سبطین،مس فرخ مختار،شبنم ظفر، رضوانہ شاہداور دیگر خواتین تاجررہنمائوں کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ خواتین مردوں سے بھی زیادہ ذمہ داری کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہیں اور ایف پی سی سی آئی خواتین تاجروں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..