کسان سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور

صوبائی و وفاقی حکومتوں کی نااہلی کے باعث کسانوں کو تاحال باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا ، ملک بھر کے کسانوں نے حکومتی منصوبہ بندی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 18 اپریل 2017 18:09

کسان سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء)کسان سستے داموں گندم فروخت کرنے پر مجبور ، صوبائی و وفاقی حکومتوں کی نااہلی کے باعث کسانوں کو تاحال باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہوسکا ، ملک بھر کے کسانوں نے حکومتی منصوبہ بندی کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو کسان دشمن پالیسی قرار دیدیا دوسری جانب گوداموں پر گزشتہ برس کا سٹاک بھی موجود ہے جس کو ابھی تک نہیں اٹھایا جاسکا ذرائع کے مطابق وزارت خوراک اور پیداوار نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں باردانہ تقسیم کرنے اور گندم خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور گزشتہ برس کا سٹاک بھی گوداموں پر موجود ہے جس کو اٹھانے کیلئے کوئی خاص قسم کا بندوبست میں کیا گیا پاسکو کے گندم خریداری مراکز تاحال کام شروع نہ کرسکے جس کی وجہ سے کسان اپنی گندم 1000 روپے فی ن کے ریٹ پر فروخت کررہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے فی من گندم کی قیمت 1300 روپے فی من رکھی گئی ہے لیکن اس کی خریداری کیلئے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر مڈل مین کو فائدہ پہنچانے کیلئے فی الحال گندم کی خریداری کے عمل کو روکا ہوا ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہورہا ہے لیکن مڈل مین من سے 300 روپے کما رہا ہے اور فی بوری تین کلو گرام کٹوتی بھی کی جاتی ہے اس لحاظ سے فی سو کلو سے آٹھ سو روپے کمائے جاتے ہیں پاسکو نے پندرہ اپریل کو گندم خریداری اور بار دانہ تقسیم کرنے کی تاریخ دی تھی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور اس کے بعد حکومت نے دوبارہ جمعرات کے روز باردانہ تقسیم کرنے کا وقت دیا ہے کہ اس دن باردانہ تقسیم ہوگا اور خریدار اس کا عمل شروع کرلیا جائیگا

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا