حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ بینک کے درمیان کسانوں کو قرضہ دینے کیلئے ایم او یو پر دستخط

کسان اس قرضے سے اپنی فصل کی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتا ہے ‘ سیکرٹری زراعت محمد محمود

جمعہ 21 اپریل 2017 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء) حکومت پنجاب اور یونائیٹڈ بینک کے درمیان کسانوں کو قرضہ دینے کے لئے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئے۔ اس ایم او یو کے مطابق یونائیٹڈ بینک 10بلین روپے کا قرضہ فراہم کرے گا۔ ایم او یو پر دستخط کرنے کے موقع پر وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود بھی موجود تھے۔

دریں اثنا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری زراعت نے کہا کہ کسانوں کو بلاسود زرعی قرضہ دیا جا رہا ہے۔ کسان اس قرضے سے اپنی فصل کی پیداوار کئی گنا بڑھا سکتا ہے۔ کسان کو مالی مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوںاور محققین پر زوردیا ہے کہ وہ غیرمتوقع موسمیاتی تبدیلوں سے کپاس کومحفوظ بنانے اور اعلیٰ معیار کے بیج کی فراہمی کے لئے اپنی مہارت کا بھر پوراستعمال کریں ۔

(جاری ہے)

کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نجی اور سرکاری شعبہ نے مل کر کپاس کی پیداواربہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔ ًکسان کو کپاس سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کپاس کی پیداوار بہتر بناکر زراعت میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ جب کچھ کرنے کی لگن اور تڑپ موجود ہو توپھر کوئی ہماری منزل کھوٹی نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ میں خود زرعی تحقیقاتی اداروں کا دورہ کروں گا اور تحقیق کے عمل کی پیش رفت کاجائزہ لوں گا۔ زراعت میںجدید ٹیکنالوجی کااستعمال ناگریز ہوچکا ہے اورحکومت پنجاب اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ کپاس کوسفید مکھی اورگلابی سنڈی سے بچانے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے اوراس حوالے سے کسانوں کومشاورتی عمل میں شامل کیاجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین