ایس ای سی پی نے بڑے مالیاتی سائبر کرائم کا سراغ لگالیا، فیس بک پر سٹاک مارکیٹ کا گرو بن کر عوام کو سرمایہ کاری کے مشورے دینے والا دھوکہ باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 8 مئی 2017 20:38

ایس ای سی پی نے  بڑے مالیاتی سائبر کرائم کا سراغ لگالیا، فیس بک پر سٹاک مارکیٹ کا گرو بن کر عوام کو سرمایہ کاری کے مشورے دینے والا دھوکہ باز رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مئی2017ء) سکیورٹیز اینڈ ایس چینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے مسلسل نگرانی اور تفصیلی تحقیقات کے نتیجے میں مالیاتی سائبر کرائم کا سراغ لگاتے ہوئے فیس بک پر سٹاک مارکیٹ کا گرو بن کر عوام کو سرمایہ کاری کے مشورے دینے والے ایک دھوکا بازشخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پیر کو ایس ای سی پی کے بیان کے مطابق یہ شخص کسی خاص کمپنی کے حصص بڑی مقدار میں خریدتا اور پھر فیس بک پر اپنے فالوارز کو مشورہ دیتا کہ اس کمپنی کے مالی حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور اس کمپنی کے شئیر کی قیمت اوپر جائے گی۔

اس کے سوشل میڈیا کے فالورز اس کمپنی کے حصص کو خریدنے کے لئے مارکیٹ میں بڑی تعداد میں آتے جس سے اس کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ جاتی اور یہ شخص اپنے حصص فروخت کر دیتا۔

(جاری ہے)

اس شخض نے یہ سرگرمی کئی کئی بار دہرایا اور صرف چھ ماہ کے عرصے میں پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے کا ناجائز منافع بنایا۔ ایس ای سی پی، سٹیٹ بینک، ایف، آئی اے اور نیب کے ساتھ مل کر مالی فراڈ بشمول مالیاتی سائبر کرائم کی روک تھا م کے لئے ایک ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی لئے کوشش کر رہا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں مالیاتی جرائم کی روک تھام کے ریگولیٹری اٹھارٹیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کافی کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔ جدید دنیا میں مالیاتی جرائم کے لئے ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بڑی تعداد میں سادہ لوح عوام کو لوٹا جاتا ہے۔ اس وجہ سے باقاعدہ لائسنس یافتہ اداروں اور سرمایہ کاری کے قانونی شعبوں پر بھی عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

اس حوالے سے ایس ای سی پی مسلسل سوشل میڈیا کی نگرانی کر رہا ہے اور مالیاتی جرائم کے لئے انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے تا کہ سرمایہ کاروں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اس حوالے سے ایس ای سی پی نے ستمبر 2016 اور اپریل 2017 میں ایف آآئی اے کو دو الگ الگ خطوط کے ذریعے بالترتیب بتیس اور بیا لیس افراد کی فہرستیں بھجوائیں جو کہ مالیاتی معلومات کے حوالے سے انٹر نیٹ کا غیر قانونی استعمال کر رہے تھے۔

ایف آئی ان لوگوں کے بارے میں تفتیش کر رہا ہے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک کے سب سے بڑے بینک یعنی نیشنل بینک کے تعاون سے اس کی برانچوں کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کر کے غیر قانونی آپریٹرز کی نشاندہی کی کوشش کر رہا ہے۔ سٹیٹ بینک سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ تمام بینکوں کی ملک بھر میں پھیلی برانچوں کو ایک سرکلر جاری کیا جائے کہ کرنسی، کماڈٹی ، حصص، یا کسی بھی مالیاتی لین دین کی غیر لائسنس یافتہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ایس ای سی پی عوام میں آگہی پیدا کرنے کے لئے جمع پونچی کے نام سے مہم بھی چلا رہا ہے تا کہ عوام کو ایسے غیر قانونی مالیاتی سرگرمیوں کی پہچان کرائی جا سکے اور سرمایہ کاری کے قانونی مواقع سے آگہی دی جائے۔ ایس ای سی پی نے مالیاتی فراڈ اور دھوکا دہی کی اطلاع دینے کے لئے ایک ہاٹ لائن اور ای میل سروس بھی بنائی ہے۔ اب ایس ای سی پی انٹر نیب پر مالیاتی فراڈ کی سکیموں کا سدباب کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے رہا ہے جو کہ سوشل میڈیا بشمول فیس بک پر ایسی سرگرمیوں کا کھوج لگائے گی۔ ( و خ )

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب