بینک دولت پاکستان نے بینک آف چائنا کو بینکنگ لائسنس جاری کردیا

دیگر ضوابطی شرائط کی تکمیل کے بعد بینک آف چائنا برانچوں کی شکل میں اپنے کاروبار کا آغاز کرے گا

ہفتہ 13 مئی 2017 19:41

بینک دولت پاکستان نے بینک آف چائنا کو بینکنگ لائسنس جاری کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2017ء) بینک دولت پاکستان نے بینک آف چائنا کو بینکنگ لائسنس جاری کردیا ہے۔ دیگر ضوابطی شرائط کی تکمیل کے بعد بینک آف چائنا برانچوں کی شکل میں اپنے کاروبار کا آغاز کرے گا۔بینک آف چائنا، چائنا سینٹرل ہوئی جن کا ذیلی ادارہ ہے جو چین کی حکومت کا سرمایہ کاری بازو ہے۔ بینک آف چائنا نہ صرف چین مین لینڈ میں کام کررہا ہے بلکہ 50 ممالک میں اس کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ان میں سے 19 ممالک چین کے ’’ون بیلٹ ون روڈ‘‘ انی شیٹو پر واقع ہیں۔ 2015 کے اختتام پر اس بینک کے بیرون ملک منڈیوں میں 644 اداروں سمیت مجموعی طور پر 11633 ادارے تھے۔بینک آف چائنا سطح اول (Tier-1) سرمائے اور مجموعی اثاثوں کے لحاظ سے دنیا میں بالترتیب چوتھا اور پانچواں سب سے بڑا بینک ہے۔

(جاری ہے)

یہ شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے۔

ابتدائی طور پر بینک اسٹیٹ بینک کی کم از کم سرمایہ شرائط (MCR) کو پورا کرنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ بینک آف چائنا کا طویل مدتی مقصد پاکستان کے بڑے غیر ملکی بینکوں میں شامل ہونے کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں شاخیں قائم کرکے بینک مارکیٹ میں اپنے نفوذ میں اضافہ کرنا ہے۔ بینک آف چائنا اپنے تجربے اور عالمی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو بروئے کار لاتے ہوئے چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلقہ منصوبوں کی مالکاری ضروریات کو موثر انداز سے پورا کرنے کے لیے متفرق و خصوصی بینکاری خدمات فراہم کرے گا۔

متذکرہ بینک پاکستان میں کاروبار کا آغاز کرنے والا دوسرا چینی بینک ہے۔ ملک میں بینک آف چائنا کا قیام پاکستان کے بینکاری شعبے اور مستحکم معیشت پر سرمایہ کاروں کی اعتماد میں اضافے کا عکاس ہے۔شہزاد

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی