رمضان میں عوام کو لوڈ شیڈنگ سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘عاطف اکرم شیخ

منگل 16 مئی 2017 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2017ء) ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت گردشی قرضہ کا مسئلہ حل کرے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچایا جا سکے،ہر سال کی طرح اس بار بھی موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی لوڈ شیڈنگ کا موسم شروع ہو گیا ہے جس نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے،بجلی کی طلب بڑھتے ہی پیداوار کم کر دی جاتی ہے جو حیران کن اور عوام دشمنی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بجلی کا شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے صنعت و زراعت اور عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔طلباء امتحانات کی تیاری نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں بھی بجلی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ پانے کیلئے چار سو چودہ ارب روپے کے گردشی قرضہ کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے عدم ادائیگی کہ وجہ سے بہت سے بجلی گھر اپنی استعداد سے کم پر کام کر رہے ہیں۔

ہر سال رمضان سے قبل عوام کوسحری اور افطاری کے وقت لوڈشیڈنگ سے ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر اس پر عمل درامد چند شہروں میں ہی ہوتا ہے جبکہ آبادی کی اکثریت جو دیہات میں رہتی ہے بدستورگرمی کے عذاب میں مبتلاء رہتی ہے جنھیں رات کو ٹھیک سے سونا بھی نصیب نہیں ہوتا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی