پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 51800 پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا

منگل 16 مئی 2017 23:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2017ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو شیئرز کا کاروبارملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 52800 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد مندی کا شکار ہو گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 51800 پوائنٹس کی کم سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب سرمایہ کا مجموعی حجم 10 ہزار 289 ارب سے کم ہو کر 10 ہزار 196 ارب روپے رہ گیا۔

مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر فرٹیلائزر، اسٹیل، کیمیکل، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 52845 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع کے حصول کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ مندی زون میں چلی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 51800 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 574.68 پوائنٹس کی کمی سے 51813.19 پوئنٹس پر آگیا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30 انڈیکس 403.87 پوائنٹس کی کمی سے 27526.42 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 323.31 پوائنٹس سے کم ہو کر 35417 پوائنٹس پر بند ہوا۔ شیئرز مارکیٹ میں منگل کے روز 37 کروڑ 77 لاکھ 7 ہزار سے زائد حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کے روز 35 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 397 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 218 میں کمی اور26 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 93 ارب 8 کروڑ 43 لاکھ 51 ہزار 86 روپے کی کمی کے بعد 10 ہزار 196 ارب 86 کروڑ 51 لاکھ 27 ہزار 346 روپے رہ گیا۔ کاروبارکے لحاظ سے اینگرو پولیمر 4 کروڑ 24 لاکھ، دوست اسٹیل لمیٹڈ 4 کروڑ 17 لاکھ، دیوان موٹرز 2 کروڑ 1 لاکھ، لوٹے کیمیکل 1 کروڑ 96 لاکھ اور دیوان سیمنٹ 1 کروڑ 18 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھائو میں 50 روپے اور تھل لمیٹڈ کے بھائو میں 27.87 روپی کا اضافہ جبکہ سیفائر فائیبر کے بھائو میں 69.82 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھائو میں 50 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا