ایپکا پنجاب کا مطالبات کی منظوری کے لئے 24تا 27مئی تک تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دیدی‘ صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد

پیر 22 مئی 2017 17:00

ایپکا پنجاب کا مطالبات کی منظوری کے لئے 24تا 27مئی تک تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے کل ( بدھ )24 مئی تا 27 مئی تک تمام دفاتر میںمکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا جبکہ 25 مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دے دی ۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اس رویہ کے خلاف ایپکا پنجاب کا ہنگامی اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں زیر صدارت حاجی محمد ارشاد چوہدری منعقد ہو ا جس میں صدر ایپکا لاہور ڈویژنلالہ محمد اسلم ،چوہدری ابوہریرہ، حاجی فضل داد گجر، تنویر اکرام بٹ، رانا افتخار، میاں محمد ریاض ، وسیم احمدخان، احمد اعوان، میاں محسن سعید و لاہور ڈویژن کے عہدیدران و دیگر نے شرکت کی۔

اجلا س میں حکومتی بے حسی و ملازمین دشمن رویہ پر غور و حوض کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ پنجاب کے تمام دفاتر میں مورخہ24مئی تا 27مئی 2017تک مکمل ہڑتال ہوگی اور 25مئی کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے تاریخی احتجاجی دھر نا جس میں ملک بھر بشمول آزاد کشمیر کے ملازمین شرکت کریں گے کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ کے وزیر اعظم و خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ایپکا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردہ وفاقی حکومت کے مطالبات جن میں 50% سال 2010 سمیت دیگر تمام ایڈہاک ریلیف کو ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائز کیے جائیںاورارکان اسمبلی کی طرز پر تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کیا جائے، ملک بھر کے تمام ملازمین کوہائوس رینٹ2008 ء کی بجائے سکیل ریوائز کرتے ہوئے 45% کی بجائے 60% دیا جائے یاوفاقی ملازمین کی طرز پرریکوزیشن کی بنیادپر دیاجائے، محکمہ زکوة، زراعت،ایم سی ایل، PHE کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین سمیت دیگر کو ریگولر کرنے، وفاقی حکومت جونیر کلرک کو BS-11 ، سنیئر کلرک کوBS-14 اور اسسٹنٹ کوBS-16 دئیے جانے کی منظوری، محکمہ بلدیات میں ختم کی گئی 47 پوسٹوں کی بحالی اور17-A کے تحت بھرتی کا حق دیا جائے و دیگر کی منظوری کے حوالہ سے ایپکا قائدین سے میٹنگ کرتے ہوئے یقین دھانی کروائی جائے مگر جس پر تاحال وفاقی حکومت و پنجاب حکومت کی طرف سے کسی بھی حکومتی نمائندہ نے ایپکا قائدین سے کوئی میٹنگ و ملاقات نہ کی ہے ۔

جس کی وجہ سے تمام ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے اور ملک بھر کے سرکار ی ملازمین احتجاج کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان