کاروباکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ سے نہ نکل سکی

کے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا،سرمایہ کاروںکی60ارب سے زائدروپے ڈوب گئے،مجموعی حجم97کھرب سے کم ہوکر96کھرب روپے کی سطح پرآگیا

جمعہ 2 جون 2017 18:44

کاروباکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ سے نہ نکل سکی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) کاروباکے آخری روزبھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپٹ میںرہی اورکے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس کی کم سطح پربندہوا۔مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکی60ارب سے زائدروپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کامجموعی حجم97کھرب سے کم ہوکر96کھرب روپے کی سطح پرآگیا۔جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں225.51پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس48780.81پوائنٹس سے کم ہوکر48555.30پوئنٹس پرآگیااسی طرح231.74پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس25375.63پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33874.97پوائنٹس سے گھٹ کر33693.59پوائنٹس پربندہوا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں60ارب23کروڑ75لاکھ72ہزار981روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم97کھرب57ارب4کروڑ23لاکھ63ہزار778روپے سے کم ہوکر96کھرب 96ارب80کروڑ47لاکھ90ہزار797روپے رہ گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روز22کروڑ17لاکھ60ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو15ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز40کروڑ39لاکھ35ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو27 ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کے روزمجموعی طوپر356کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی155کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،190میںکمی اور11کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے پاورسیمنٹ آر1کروڑ62لاکھ،بینک آف پنجاب1کروڑ25لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ20لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ1کروڑ4لاکھ اوراینگروپولیمر88لاکھ72ہزارحصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیورفوڈزکے بھائومیں123.50روپے اورکولگیٹ پامولیوکے بھائومیں107.18روپے کااضافہ جبکہ سپائیرٹیکسٹائل کے بھائومیں110.27روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں86.62روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..