ترقیاتی بجٹ میں صنعتی علاقوں کیلئے منصوبے بھی شامل کئے جائیں ، مسعود نقی

جمعرات 8 جون 2017 16:53

ترقیاتی بجٹ میں صنعتی علاقوں کیلئے منصوبے بھی شامل کئے جائیں ، مسعود نقی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2017ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر مسعود نقی نے کہا ہے کہ سندھ کے صوبائی بجٹ میں صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر کو ان منصوبوں میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے، کراچی کے صنعتی علاقے بنیادی انفرااسٹرکچر کے مسائل سے دوچار ہیں۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے پہلے بھی یقین دہانی کروائی جاتی رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ مالی سال کے لیے منظور شدہ بجٹ میں صنعتی علاقوں کے تعمیراتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی و نکاسی کے نظام اور سڑکوں کی خرابی نے صنعتوں کی مجموعی کارکردگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کے شعبے میں اصلاحات لانے کی اشد ضرورت ہے اس کے لیے صوبائی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صنعتیں ملکی خزانے میں اربوں روپے ٹیکس جمع کرواتی ہیں، ملک کی صنعتی پیداوار کا نصف سے زائد یہاں تیار ہوتا ہے لیکن ان علاقوں کے بنیادی مسائل برسوں سے حل طلب ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے جس طرح موجودہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحات میں شامل کیا ہے، صنعتی علاقوں کی بہتری کے منصوبے بھی اس میں سرفہرست ہوںگے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..