پی ایس او نے برانچ لیس بینکاری کے ذریعے اپنے ریٹیل بزنس کو جدید بنانے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی

پیر 19 جون 2017 18:29

پی ایس او نے برانچ لیس بینکاری کے ذریعے اپنے ریٹیل بزنس کو جدید بنانے کے لیے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2017ء) پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے اپنے آئوٹ لیٹس پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کے تحت پاکستان کی سر فہرست ڈجٹل موبائل فنانشل سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ پی ایس او ملک بھر میں اپنے 3500 آئوٹ لیٹس کے نیٹ ورک اور بھاری مالیت میں نقد رقوم کیاانتظامی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کو ٹیلی نار پاکستان کی برانچ لیس بینکاری اور جی ایس ایم خدمات ملک گیر فراہم کرے گا۔

ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ پی ایس او کے ساتھ معاہدے پر جنرل منیجر نیو بزنس ڈیولپمنٹ بابر ایچ چوہدری اور ٹیلی نار پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن محمد قاسم اعوان نے پی ایس او ہیڈ کوارٹرز کراچی میں دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان کے علاوہ دونوں اداروں کے علیٰ عہدے داران بھی موجود تھے۔

برانچ لیس بینکاری کی سہولت روایتی بینکاری کے مقابلے میں نسبتاً سستی متبادل سہولت ہے جو مالیاتی اداروں اور معیشت سے جڑے ہوئے دیگر کمرشل اداروں کو ریٹیل ایجنٹس، موبائل فون اور دیگر ڈیلیوری چینلز کے ذریعے روایتی بینکوں سے ہٹ کر مالیاتی خدمات کی فراہمی کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ سہولت متعدد مالیاتی خدمات کی آسان طریقے سے فراہمی کے لیے ایک موثر ڈسٹری بیوشن ماڈل مہیا کرتی ہے جن میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رقوم کی منتقلی، آسانی کے ساتھ فوری اکائونٹ کھولنے کی سہولت، ڈیبٹ کارڈز کا فوری اجراء، یوٹلیٹی بلوں کی ادائیگی، موبائل فون کے بلوں کی ادائیگی اور ٹاپ اپس، پنشن اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت حکومتی فنڈز کی وصولی اور ادائیگی، کارپوریٹ کیش منجمنٹ اینڈ انشورنس جیسی سہولتیں شامل ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت صارفین پی ایس او کے اسٹیشنز پر ان خدمات سے چوبیس گھنٹے استفادہ کرسکتے ہیں اس کے ساتھ جی ایس ایم خدمات بشمول موبائل سیلولر یا ڈیٹا پراڈکٹس اور خدمات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ پاکستان میں برانچ لیس بینکاری کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے اب تک گزرنے والے 12ماہ کے دوران برانچ لیس بینکاری اکائونٹس کی تعداد 73فیصد اضافے سے 23.69ملین تک پہنچ چکی ہے اکائونٹس کی تعداد میں ہونے والا یہ اضافہ برانچ لیس بینکاری سے متعلق بڑھتی ہوئی آگہی اور افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔

پی ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی شراکت داری کا مقصد بھی پاکستان کے کونے کونے میں عوام کے لیے مالیاتی خدمات کی فراہمی تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ کے دوران برانچ لیس بینکاری کی صنعت کے بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے اور برانچ لیس بینکاری اکائونٹس کی تعداد میں 19فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق نے کہا کہ’’ہم ملک میں ایندھن خریدنے والے ہر کسٹمر کے لیے پی ایس او کے اسٹیشنز کو پسندیدہ ترین انتخاب بنانا چاہتے ہیں۔ ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنز پر برانچ لیس بینکاری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی برانچ لیس بینکاری برانڈ ’ٹیلی نار (ایزی پیسہ) پاکستان ‘ کے ساتھ شراکت داری پی ایس او کو ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی سے بڑھ کرریٹیل سہولتیں فراہم کرنے والے بڑے ادارے کی شکل دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

‘‘اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ ’’ہم اس معاہدے سے بے حد مطمئن ہیں۔ اس معاہدے سے ٹیلی نار پاکستان کو ملک کی سرفہرست آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر ملک میں برانچ لیس بینکاری کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے ایک مستحکم پلیٹ فارم مہیا ہوگا۔ ٹیلی نار پاکستان بذریعے اپنی ڈجیٹل سروسز کے عوام کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتا ہے اور اس معاہدے کے تحت یہ سروسز پی ایس او کے پمپس پر چوبیس گھنٹے مہیا کی جا سکیں گی۔

‘‘ برانچ لیس بینکاری خدمات کے ساتھ پی ایس او کے ملک بھر میں قائم تمام فیول اسٹیشنز پر جی ایس ایم پراڈکٹس بھی دستیاب ہوں گی۔ ٹیلی نار پاکستان پی ایس او کی شناخت میں انقلابی تبدیلیوں کے اس عمل کا حصہ بننے پر بے حد مسرور ہے جس کے تحت ملک گیر سطح پر ہر فیول اسٹیشن پر بنیادی مالیاتی خدمات مہیا کی جائیں گی۔ ‘‘پی ایس او کے خوردہ کاروبار کی بہتری کے اقدامات کا مقصد صارفین کو ایندھن سے متعلق بہترین خدمات کی فراہمی کے ساتھ نان فیولنگ سروسز کے شعبے میں نئے رجحان متعارف کرانا ہے تاکہ پی ایس او کے آئوٹ لیٹس کو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ون اسٹاپ سلوشن بنایا جاسکے۔

پی ایس او کے اسٹیشنز پر نان فیولنگ سہولتوں کی فراہمی پی ایس او کی حریف کمپنیوں پر خدمات کی فراہمی کے لحاظ سے برتری کا ذریعہ بنے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے